عوامی تحریک کاچوہدری نثار سےسانحہ ماڈل ٹاؤن پرسچ بولنےکامطالبہ
چودھری نثارڈان لیکس کے ایشو میں بھی نوازشریف کیساتھ جرم دارہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ بتائیں دھرنے میں پرامن کارکنان پر فائرنگ کا حکم کس نے دیا؟ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 18:03
(جاری ہے)
اب اگر وہ سچ بولنے پر آمادہ ہیں تو پھر ادھورا نہیں پورا سچ بولیں اور بلاتاخیر بولیں۔ چودھری نثارجوچاہیے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے متعلق بھی سچ سامنے لے آئیں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے کان سچ سننے کے منتظر ہیں۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ چودھری نثار نواز شریف کی سیاست کے پہلے دن سے لے کر اقتدار کے آخری دن تک ان کے پرموٹر رہے، جب ہم کہہ رہے تھے نواز شریف نااہل ہیں اس وقت چودھری نثار انہیں صادق اور امین کے لقب سے پکاررہے تھے اور نواز شریف کے کہنے پر سیاسی کارکنوں کا جینا دوبھر کررہے تھے۔ آج کے دن تک چودھری نثار نے ماڈل ٹاؤن میں شہید کر دئیے جانے والے بے گناہ پاکستانیوں کیلئے ہمدردی کے دو بول تک نہیں بولے، اگر وہ اس سارے قتل عام میں شامل یا حصہ دار نہیں تو پھر وہ سچ سامنے لے کر آئیں تاکہ بے گناہوں کے قاتل کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ن لیگ کے سیاسی ،قومی اور جمہوری جرائم سے چودھری نثار بری الذمہ نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ لمحہ بہ لمحہ ساتھ تھے۔ اب اگر انہوں نے سچ بولنے کافیصلہ کیا ہے تو پھر وہ ادھورا نہیں پورا سچ بولیں اور نواز شریف اور ان کے حواریوں کے ملک دشمن اور عوام دشمن اقدامات کو بے نقاب کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.