بلوچستان ہائیکورٹ کا نظام الدین لہڑی اور آزاد امیدوار اورنگزیب مگسی کے کاغذات نامزدگی بحال کرنے کا حکم

بدھ جون 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو کاغذات مسترد کئے جانے پر نظام الدین لہڑی اور آزاد امیدوار اورنگزیب مگسی کے کاغذات نامزدگی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی۔ کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اکیس امیدواروں نے اپیلیں دائر کیں عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو نظام الدین لہڑی کا نام لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا حلقہ پی پی بارہ پر آزاد امیدوار اورنگزیب مگسی کے بھی کاغذات نامزدگی بحال کردیئے گئے۔