بھارت،بنک ڈکیتی،ڈاکو دن دہاڑے 45لاکھ روپے لے اڑے

بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئے، حکام

بدھ 20 جون 2018 18:10

اڑیسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) بھارت کی ریاست اڑیسہکے راوڑ کیلا شہر میں انڈین اوورسیز بینک سی7نامعلوم بدمعاشوں نے دن دہاڑے 45لاکھ روپے لوٹ لئے ،بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بھی لے اڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت کی ریاست اڑیسہکے راوڑ کیلا شہر میں انڈین اوورسیز بینک سی7نامعلوم بدمعاشوں نے دن دہاڑے 45لاکھ روپے لوٹ لئے ،بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بھی لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ کے راوڑ کیلا شہر میں انڈین اوورسیز بینک کی شاخ سی7نامعلوم بدمعاشوں نے دن دہاڑے بندوق کے نوک پر 45لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس نے بتایا کہ 3موٹر سائیکلوں پر سوار7 افراد اسلحہ سے لیس ہوکر بینک میں داخل ہوئے اور ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر ان سے اسٹرانگ روم کی چابی چھینی اور 45لاکھ روپے نقد اور بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بھی لیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرواردات کا جائزہ لیا۔ راوڑ کیلا سے جانیوالی تمام سڑکوں اور شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ بینک ملازمین نے بتایا کہ تمام لٹیرے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اورہندی میں بات چیت کررہے تھے۔ پولیس نے اس واقعہ میں بین الریاستی گروہ کے شامل ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد کیس درج کرکے لٹیروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :