بھارت، امتحانی طلبہ کاانٹر سٹی ایکسپریس پر قبضہ، پولیس کا لاٹھی چارج

افراتفری کا سا سماں، متعدد مسافر ٹرین پر سوار ہونے سے قاصر رہے

بدھ 20 جون 2018 18:10

گورکھپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) بھارت میں امتحانی طلبہ نے انٹر سٹی ایکسپریس پر قبضہ کرلیا،جنوں طلبہ ٹرین کے انجن پر سوار ہوگئے،پولیئس کے لاٹھی چارج سے اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی،متعدد مسافر ٹرین پر سوار ہونے سے قاصر رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں امتحان میں شرکت کیلئے گورکھپور آنیوالے امیدواروں نے بنارس جانیوالی انٹر سٹی ایکسپریس پر قبضہ کرلیا اور درجنوں طلبہ ٹرین کے انجن پر سوار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس دوران اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی اور متعدد مسافر ٹرین پر سوار ہونے سے قاصر رہے۔غازی پور ، مئو، بلیا اور اعظم گڑھ سے گورکھپور آنیوالے امیدوار امتحان دینے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔ مقررہ وقت کے مطابق ٹرین اسٹیشن پر نہیں پہنچی تو مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے نعرے بازی شرو ع کردی۔ جی آر پی کے اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسانی شروع کردیں جس سے پلیٹ فارم پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ٹرین شام 4بجے کے بجائے ساڑھے 6بجے گورکھپور سے وارانسی کیلئے روانہ ہوئی تو ریلوے حکام نے اطمینان کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :