جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع اسلام آباد کی ضلعی باڈی کی تقریب حلف برداری

حسن جا وید شورش نے ضلع اسلام آباد کے صدر جبکہ دیگرعہدے دارن نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے نو جوانوں کی نمائندہ تنظیم ہے،میاں محمد اسلم

بدھ 20 جون 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع اسلام آباد کی ضلعی باڈی کی تقریب حلف برداری زیر صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میا ں محمد اسلم منعقد ہو ئی ،جس میںجماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع اسلام آباد کے صدر حسن جا وید شورش نے ضلع اسلام آباد کے صدر جبکہ دیگرعہدے دارن نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔

تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،جماعت اسلامی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اُویس اسلم مر زا، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ،اور حسن جا وید نے بھی خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے نو جوانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے نو جوان اسی پلیٹ فارم سے اسلام آباد کی حقیقی قیادت کا انتخاب کر یں گے ،انھوں نے کہا متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے تحت 23جون کو کر اچی کمپنی گرائونڈ میں ایک عظیم الشان فیملی عید ملن کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں اسلام آباد کے ہزاروں نو جوان شر یک ہو ں گے، اس پرو گرام سے متحدہ مجلس عمل کے مر کزی قائد ین مولانا فضل الر حمن ، سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر قائدین بھی شر یک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کسی بھی ملک میں تبد یلی کا بنیادی محرک نو جوان ہی ہو ا کر تے ہیں جب ملک کے 13کروڑ نوجوان نظام کو بد لنے کے لیے کھڑے ہو جا ئیں تو پھرملک میں آنے والی حقیقی اور پائیدار تبدیلی کو کو ئی نہیں روک سکتا ،انھوں نے کہا 25جولائی کا سورج ملک میں بابر کت اسلامی انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔