قربانی سے قبل قربانی کا وقت آگیا ، عام انتخابات میں کامیابی صاف ستھرے عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہوگی،پیر پگارا

عوام عام انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹ سے جی ڈی اے کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے،سربراہ مسلم لیگ (فنکشنل )کاخطاب

بدھ 20 جون 2018 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) حروں کے روحانی پیشواء پیر سید صبغت اللہ شاہ پیرپگارہ نے کہاہے کہ قربانی سے قبل قربانی کا وقت آگیا ہے اور عام انتخابات میں کامیابی صاف ستھرے عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہوگی کرپٹ لوگوں سیاستدانوں کے صفائے کا وقت آن پہنچا ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں سے چھٹکارہ دلانے کا اتحادی پیغام ہے جسے عوام قبول کرکے عام انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹ سے جی ڈی اے کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔

اب عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال سے کرسکتے ہیں۔ خانقاہ عالیہ پیرپگارہ پیرجوگوٹھ میں اپنے مریدوں عقیدتمندوں سے خطاب اورمختلف سیاسی و سماجی حلقوںمیڈیا کے وفود سے عید ملن پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیرپگارہ نے کہاکہ ہمسایوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے اور اقلیتوں کے ساتھ بھی اچھا برتائواپنا ناجائے۔

(جاری ہے)

ملکی سرحدوں کی پاسبانی اور ہنگامی صورتحال میںپاک فوج کے شانہ بشانہ ہرمحاذ پر سنگ رہیں گے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اتحاد یکجہتی بھائی چارگی کے پیغام کے ساتھ شکست دی جاسکے تعلیم یافتہ قوم ہی کے قدم ترقی کی منزل چھوتی ہے اس لئے وہ اپنی اولاد خصوصاً بچیوں کو علم کے زیور سے آشنا کریں تاکہ وہ حالات کا مقابلہ کرنے کی قوت رکھ سکیں۔ ۔