کے پی فوڈ اتھارٹی نی3000 کلوگرام غیرمعیاری اشیائے خوردنوش ضائع کردئے، آئس کریم فیکٹری پر ایک لاکھ جرمانہ

بدھ 20 جون 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مختلف کاروائیوں کے دوران قبضے میں لئے گئے تین ہزار کلوگرام غیرمعیاری اشیائے خوردنوش ہزارخوانی کے مقام پر تلف کردی ہیں۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق کے پی فوڈ اتھارٹی نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران مختلف کاروائیوں میں پکڑی جانیوالی تین ہزار کلوگرام اشیائے خوردونوش کو آج ہزار خوانی کے مقام پر تلف کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق غیرمعیاری اشیا کو ڈبلیو ایس ایس پ کے ڈمپنگ سائٹ پر ٹھکانے لگاگیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تل کی جانیوالی اشیا میں سو کاٹن میلاد جوشی کے ساشے جبکہ پچاس بوریاں غیرمعیاری دال کے شامل ہیں۔ غیرمعیاری دال کی بوریاں جو کہ فی بوری پچاس کلوگرام وزن رکھتی تھی، کو ڈمپن سائٹ پر گھڑے میں دفن کیا گیا۔ غیرمعیاری دال کو دفنانے کے عمل میں ڈبلیوایس ایس پی کے ہیوی مشینری کی خدمات حاصل کی گئیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چمکنی میں واقع آئس کریم فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری کو ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :