سماجی شخصیت محمد امین المعروف گل خان پٹھان طویل عرصہ علالت کے باعث انتقال کرگئے

بدھ 20 جون 2018 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کا دیرینہ رہنماء خاکسار وسماجی شخصیت محمد امین المعروف گل خان پٹھان طویل عرصہ علالت کے باعث گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔کے ٹی ایم پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میںنماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔

مرحوم نے لڑکپن سے ہی عوامی نیشنل پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا متعدد بار سیاسی قیدی کی حیثیت سے قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں آخری دم تک مرحوم باچا خان کے فکر و فلسفہ کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے تھے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گل خان کے انتقال سے ان کے علاقے میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جو صدیوں تک پر نہیں ہوسکتا کیوں کہ گل خان پٹھان کی شخصیت ایک کردار اور انسانیت سے پیار کرنے والا اور ہر ایک کے دکھ درد کو دور کرنے میں کندھے سے کندھا ملاکر ان کی خدمت میں پیش پیش رہتا تھا اور ہر حادثات وقدرتی آفات کے موقع پر وہ اپنی خدمات میں صف اول کا کردار ادا کرتے تھے انسان کے روپ میں گل خان پٹھان فرشتہ صفت شخصیت کے حامل تھے آج وہ ان میں جسمانی طورپر موجود نہیں روحانی طورپر ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔