کوئٹہ میں راہزنی کی الگ الگ وارداتوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

بدھ جون 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) کوئٹہ میں راہزنی کی الگ الگ وارداتوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی جبکہ ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سرہ غر گئی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاہمت پر چوروں کی فائرنگ سے بہائو الدین نامی شخض جاں بحق ہوگیا، چالو باوڑی کے علاقے میں راہزنی کی واردات کے دوران فائرنگ سے محمد قاسم زخمی ہوا ،جبکہ مشرقی بائی پاس کے علاقے ملا خیل آباد کے مقام پر موٹر سائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افرادسمیع اللہ ، خان محمد اور سید شاہ زخمی ہوگئے ،واقعات میں ہلاک و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے