مشتعل مسافروں نے روانگی لانج میں ائیربلیو کی علامتی نماز جنازہ ادا کر دی

جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

بدھ 20 جون 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، مشتعل مسافروں نے روانگی لانج میں ائیربلیو کی علامتی نماز جنازہ ادا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 کو صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ پرواز کو بروقت کراچی نہیں بھجوا سکی، جبکہ مسافروں کو اس مسئلے سے مسلسل بے خبر رکھا گیا، جس پر انتظار کی سولی پر لٹکے مسافر مشتعل ہو گئے، جنہوں نے لاہور ائیر پورٹ کے روانگی لانج میں احتجاج کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، مشتعل مسافروں نے ایئربلیو انتظامیہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نعرے بازی کی، مشتعل مسافروں نے ائیربلیو کے خواتین عملے کو بھی گھیر لیامسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ائیربلیو کے مہنگے ٹکٹ خریدے اور صبح چھ بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں