مبینہ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنی دو بچیوں سمیت نہر میں چھلا نگ لگا دی

بدھ 20 جون 2018 19:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ نکہ میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنی دو بچیوں سمیت جھنگ برانچ نہر میںچھلانگ لگا دی۔دو نون بچیان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ مقامی افراد نے خاتون کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے نہر سے بچیوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ نکہ کے رہائشی اکبر کی بیوی کوثر نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اپنی تین سالہ منتہااور پانچ سالہ سدرہ کو جھنگ برانچ نہر مین پھنکنے کے بعد خود بھی نہر مین چھلانگ لگا دیتاہم مقامی افراد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کوثر کو نہر سے زندہ بچا لیا ۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے نہر سے دونوں بچیوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔پنڈی بھٹیاں صدر پولیس نے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کوثر اور اسکے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :