اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عہدہ سے مستعفی

جمہوریت کی مضبوطی اور منتقلی آئین کا اہم جزو ہے ، یہ تا ثر نہیں دینا چا ہتا کہ انتخا بات میں رکا وٹ ہوں، اشتر اوصاف

بدھ 20 جون 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ میں شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ کا تاثر دور کرنے کیلئے مستعفی ہوا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ کوئی پارٹی یہ تاثر لے کہ ان کی موجودگی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور منتقلی آئین کا اہم جزو ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا، اشتر اوصاف نے کہا کہ میں شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ کا تاثر دور کرنے کیلئے مستعفی ہوا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ کوئی پارٹی یہ تاثر لے کہ ان کی موجودگی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور منتقلی آئین کا اہم جزو ہے ۔