نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کااردو ادب کے معروف مزاح نگارمشتاق یوسفی کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ جون 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اردو ادب کے معروف مزاح نگار اورصاحب طرز ادیب مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - نگران وزیر اعلی پنجاب نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی- نگران وزیر اعلی نے اردو ادب خصوصا مزاح نگاری کیلئے گرانقدر خدمات پر مشتاق احمد یوسفی کو خراج عقیدت پیش ِکرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی نے اپنے منفرد اسلوب سے مزاح نگاری کو ایک نئی جہت دی اور ان کے انتقال سے اردو مزاح نگاری کے ایک خوبصورت عہد کا خاتمہ ہوا ہے - انہوںنے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی مرحوم ہمارے دلوں میں اپنی شگفتہ اور برجستہ تحریروں کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گے اورمرحوم کی اردو ادب خصوصا مزاح نگاری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

متعلقہ عنوان :