الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی

بدھ 20 جون 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیی مختلف سیاسی جماعتوں سے 43 اقلیتی امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق سنجے پروانی، رامیش کمار وانکوانی، نیلسن عظیم، رامیش لال، آسیہ ناصر، جارج کلیمنٹ، آریش کمار، اسفن یار بھنڈارا، لال چندکے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7 امیدواروں مقبول مسیح،عامر سیموئیل،سردار رویندر سنگھ،اجمل مسیح،رنجیت کمار،انیل کمار،سخاوت مسیح نے کاغذات واپس لے لیے۔