الیکشن کمیشن ،ْ سندھ حکومت میں تعینات 14سیکرٹریز ،2ایڈیشنل آئی جیز ،6کمشنروں سمیت 69اعلی افسروں کی تقرری و تبادلوں کی منظوری

بدھ 20 جون 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت میں تعینات 14سیکرٹریز ،2ایڈیشنل آئی جیز ،6کمشنروں سمیت 69اعلی افسروں کی تقرری و تبادلوں کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن طاہر حسین درانی کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ ، سیکرٹری صوبائی متحسب سیکرٹریٹ اقبال نفیس خان کو چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ سندھ ،ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایلوویشن خالد حیدر شاہ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر عالیہ شاہد کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارنمنٹ سندھ ،سیکرٹری وویمن سندھ ہارون کو سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ، سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ عبدالرحیم شیخ کو سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز ، تقرری کے منتظر محمد نواز شیخ کو سیکرٹری فوڈ ، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس اعجاز احمد کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ کو سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ رفیق بھرائیو کو سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ، پروگرام منیجر سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام عبدالوہاب سومرو کو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو سندھ ، سیکرٹری ہیلتھ فضل اللہ پیجو کو سیکرٹری لائیو سٹاک ،پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر سندھ محمد صالح احمد فاروقی کو کمشنر کراچی ،سیکرٹری جی اے ذولفقار علی شاہ کو کمشنر میرپور خاص ، سیکرٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسوس ،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نوید احمد شیخ کو کمشنر سکر ڈویژن ،سیکرٹری احسن علی منگی کو کمشنر حیدر آباد ،سپیشل سیکرٹری صحت اکرم علی خواجہ کو کمشنر بے نظیر آباد،ایڈیشنل آئی سندھ آفتاب احمد پٹھا کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ،اسٹیلشمنٹ ، ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ عامر احمد شیخ ک ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر ، ڈویژن ڈی آئی جی اظہر رشید خان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے ، حمیل احمد کو ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ، اکرم نعیم کو ڈی جی آئی آئی ٹی ، مظفر علی شیخ کو سی پی او آفس ، سلطان علی خواجہ کو ڈی آئی جی حیدر آباد ریجن ، جاوید اختر اوڈو کو ڈی آئی جی سائوتھ آزاد خان ، ڈی آئی جی حیدر آبار رینج خادم حسین رند کو ڈی آئی جی فنانس ، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ،ڈی آئی جی سائوتھ کراچی آزاد خان کو ڈی آئی جی ویسٹ کراچی ،ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ذوالفقار علی کو ڈی آئی جی سکھر ریجن ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد رینج احمد یار چوہان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ ، ڈی آئی جی میر پور خاص مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد ،ڈی آئی جی ویسٹ زون عامر فاروقی کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کراچی ثاقب اسماعیل کو ڈی آئی جی میر پور خاص ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی جاوید اکبر ریاض کو ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پیز ،ڈی سی، اے سی سطح کے افسران کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ہیں ۔