رواں مالی سال کے 11 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ

بدھ 20 جون 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) رواں مالی سال کے 11 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کیمطابق رواں مالی سال سرمایہ کاری میں اضافے سے غیر ملکی سرمایہ کاری 4 ارب 76 کروڑ ڈالر رہی، غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 9.4 فیصد اضافے سے 2.31 ارب ڈالر ہوئی ،ْ براہ راست سرمایہ کاری 1.3 فیصد کمی سی2.47 ارب ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 16.19کروڑڈالر کا انخلا ہوا اور سرکاری شعبے میں 2 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

متعلقہ عنوان :