تھانہ سا ڑو شاہ کے ایس ایچ او سعادت خان اور دیگر کی پو لیس گر دی

علاقہ نرئی ولہ کے مکین مرد اور خوا تین کاشدید احتجاج، بااثر خاندان ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی کو شش کررہے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نوتس لیں ، متاثرین

بدھ 20 جون 2018 19:30

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) تھانہ سا ڑو شاہ کے ایس ایچ او سعادت خان اور دیگر کی پو لیس گر دی کے خلاف علاقہ نرئی ولہ کے مکین مرد اور خوا تین کاشدید احتجاج ۔پو لیس نے بااثر خاندان سے مل کر ہمیں اباو اجداد کے زمانے سے رہائش پزیر مکانوں سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔ پو لیس نے ہمارے کئی ساتھیوں کو گرفتارکرکے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا ۔

آئی جی خیبر پختو نخوا اور دیگر پو لیس حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل۔ ان خیالات کااظہار تخت بھائی کے علاقہ نرئی ولہ کے خواتین اورمرد مکینوں ، جنت بی بی ذوجہ جہا نزیب ،خورشیدہ ذوجہ اعظم خان، گل بی بی ذوجہ ریت الرحمن ، جمیلہ ذوجہ محمد علی خان، واحدہ، ذوجہ واحد شاہ، ریاست ذوجہ عالم زیب، سلمیٰ دختر عظیم خان، عنا یت الرحمن ولد گل رحیم ، ذاور حسین ولد عظیم خان، رومان ولد محمد علی جان، عالمگیر خان ولد عمر خان، سیف الرحمان و لد گل رحیم ،قاسم خان ولد گل رحیم اور دیگر نے میڈیا کلب تخت بھائی میں پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتا یا کہ ہم باپ دادا کے زمانے گزشتہ 80سال سے نرئی ولہ میں 6کنال پر مشتمل 6 مکانات میں رہائش پزیر چلے آرہے ہیں لیکن بااثر خاندان ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی کو شش کررہے ہیں لیکن ہم کسی کو ایسا نہیں کرنے دینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز علاقے کے بااثر سیاسی خاندان قاسم شاہ ، عابد شاہ ولد فضل اکبر اور دیگر کی ایماء پر ساڑو شاہ پو لیس کے ایس ایچ او سعادت خان بمعہ پو لیس پارٹی آکر رہائشی مکینوں کوخو اتین سمیت شدید زد وکوب کیا کہ اس دوران ہمارے ساتھیوں حیات خان عزیز الرحمان ، یاسین پسران گل رحیم کوشدید تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے اپنے ساتھ پو لیس تھانہ ساڑو شاہ لے کر حوا لات میں بند کر دیئے ۔

اور ان کے خلاف دفعہ 324اور دیگر دفعات کے تحت بو گس ایف آئی آر درج کر دیا گیا۔ انہو ں نے آئی جی پی خیبر پختونخو ا محمد طاہر خان، ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم شینواری، ڈی پی او محمد خرم رشید ،ایس پی اپریشن گل نواز خان جدون اور اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو سے پو لیس تھانہ سا ڑو شاہ کے ایس ایچ اواور دیگر عملے کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے پو لیس گردی میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے انصاف کے تقا ضے پو رے کرنے اور ان کے خلاف بو گس ایف آئی آر ختم کرنے کامطالبہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :