منتخب ہوکر شانگلہ کو ترقی کی دوڑ میں پشاور کے برابر لائیں گے، شوکت یوسفزئی

بدھ جون 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور شانگلہ پی کی23 سے نامزد امیدوار شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ منتخب ہوکر شانگلہ کو ترقی کی دوڑ میں پشاور کے برابر لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشام میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی این اے دس کے امیدوار وقار احمد خان نے بھی خطاب کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شانگلہ کی زمین بڑی زرخیز ہے مگر بد قسمتی سے با صلاحیت لوگوں کیلئے آگے بڑھنے کے مواقعے نہیں ہم نوجوانوں کوترقی کے مواقع فراہم کریںگے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے شانگلہ کے لوگ دوسرے صوبوں میں جا کر کوئلے کی مزدوری کرتے ہیں ہمارا مقدر کوئلے کے کانوں میں کام کرنا نہیں ہم اپنی تقدیر بدلیں گے اورشانگلہ کے اندر روزگار دیں گے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پرکسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ہمارا مقصد ملک میں تبدیلی لانا ہے اورعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے انہوںنے واضح کہا کہ مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اس لیے شانگلہ کے عوام اس کے امیدواروں کو کامیاب کریں