پشاورضلعی انتظامیہ نے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر نمک منڈی سے پچیس ریسٹورنٹ مالکان کو گرفتار کر لیا

بدھ 20 جون 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر نمک منڈی سے پچیس ریسٹورنٹ مالکان کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو اطلاعات موصول ہو رہی تھیںکہ نمک منڈی میں اکثر ریسٹورنٹ مالکان نا غے کے دن کھلے عام گوشت فروخت کر تے ہیں اور حکومتی قوانین پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلا ح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل ا لرحیم کوکا روائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کاروائی سے پہلے عام شہریوں کے بھیس میں نمک منڈی میں ریسٹورنٹس کا دورہ کیا جہاں پر ناغے کے دن کھلے عام گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔ جس کے بعد افسران نے کاروائی کر تے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر پچیس ریسٹورنٹ مالکان کو گرفتار کر لیا۔ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کر نے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :