قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کامشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر اظہارافسوس

بدھ 20 جون 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے ممتاز ادبی شخصیت اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر نے مرحوم مشتاق احمد یوسفی کی ادبی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی وفات سے ادب کے شعبے میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔ قائمقام صدر نے مشتاق احمد یوسفی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :