Live Updates

مریم نواز این اے 125کے عوام کو ضمنی الیکشن میں کیے ہوئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیںگی ‘یاسمین راشد

حلقے کی عوام 25جولائی کو پانامہ شہزادی کو مسترد کریں ، پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ ملیں گے‘مرکزی رہنما تحریک انصاف

بدھ 20 جون 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این ای125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 125 سے اب مریم نواز الیکشن لڑنے لگی ہیںبتائیں کس منہ سے حلقے کی عوام کا سامنا کریں گی ، ضمنی الیکشن میں کیے ہوئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیںگی ، (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے الیکشن جیتنے کے بعد منہ بھی نہیں دیکھاتے ، اس حلقے کی سڑکوں کی حالت زار ناقابل بیان ہے ،اس حلقے میں سڑکیں بنانے کے لیے ن لیگ نے دو ارب روپے ٹیپا کو دیے مگر کچھ نہیں ہو سکا ، حلقے کی عوام 25جولائی کو پانامہ شہزادی کو مسترد کریں اور پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ ملیں گے ۔

پی پی 149سے امیدوار زبیر نیازی ، عندلیب عباس سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ ساندہ روڈ یوسی 66میں ڈور ٹوڈور کمپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میںووٹ کی عزت کی باتیں کر نے والوں نے حلقے کو عزت نہ دی ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ،خلائی مخلوق کا گلہ کرنے والے نواز شریف کا بتانا چاہتی ہوں کہ میں خلائی مخلوق نہیں زمینی مخلوق ہوںاس لیے گلی گلی پھر کر ووٹ مانگ رہے ہیں،ن لیگ جسے اپنا قلعہ کہتے تھے اب وہ ان کا کوئی قلعہ نہیں رہا ہے انشاء اللہ اب یہ پی ٹی آئی کا قلعہ بنے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات چاہتے ہیں ،حلقے کے عوام سے وعدہ ہے کے جیتے تو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کا بندوبست کریں گے۔ ڈرامے بازشو بازکی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے ، پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ہمارا منشور ہی صحت ، تعلیم ، پینے کا صاف پانی اور روزگار ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات