بلوچستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل 33اضلاع کے ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دئیے گئے

بدھ 20 جون 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل 33اضلاع کے ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دئیے گئے ،بدھ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میجر(ر) الیاس کبزئی کو ڈپٹی کمشنر خضدار ،مرزا محمود احمد کو ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل،آغا نبیل اختر کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی،کپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈپٹی کمشنر گوادر، طفیل احمد بلوچ کو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ،کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،کیپٹن (ر) فرخ عتیق کو ڈپٹی کمشنر کچھی ،میجر(ر) اورنگیزیب بادینی کو ڈپٹی کمشنر پشین،ذیشان سکندر کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ،قائم لاشاری کو ڈپٹی کمشنر مستونگ،امیر افضل اویسی کو ڈپٹی کمشنر سبی ،سیف اللہ کھیتران کو ڈپٹی کمشنر چاغٰی،میجر (ر)بشیر احمد کو ڈپٹی کمشنر تربت،طارق جاوید مینگل کو ڈپٹی کمشنر زیارت،عمران ابراہیم کو ڈپٹی کمشنر لورالائی ،ذاکر ناصر کو ڈپٹی کمشنر جعفرآباد،اسماعیل ابراہیم کو ڈپٹی کمشنر خاران ،ظفر علی بلوچ کو ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ،قیصر خان کو ڈپٹی کمشنر قلات، سہیل انور ہاشمی کو ڈپٹی کمشنر بارکھان ،شبیر احمد مینگل کو ڈپٹی کمشنر ژوب،عبدالرزاق ساسولی کو ڈپٹی کمشنر نوشکی ،حسین جان کو ڈپٹی کمشنر آواران،محمد جان بلوچ کو ڈپٹی کمشنر واشک،محمد نعیم بازئی کو ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد،دائود خلجی کو ڈپٹی کمشنر پنجگور،شبیر احمد بادینی کو ڈپٹی کمشنر شیرانی ،قادر بخش پرکانی کو ڈپٹی کمشنر کو ہلو،محمد اکبر ترین کو ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ،یاسر بازئی کو ڈپٹی کمشنر صحبت پور ،حبیب الرحمن جاموٹ کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی ،آغا شیر زمان کو ڈپٹی کمشنر دکی،یونس سنجرانی کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد تعینات کر دیا گیا ۔