چارسدہ ،نستہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 10سالہ بچہ جاں بحق

بچے کی والدہ نے دولہا کے خلاف پر چہ درج کرا دیا

بدھ 20 جون 2018 19:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نستہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 10سالہ بچہ جاں بحق ۔بچے کی والدہ نے دولہا کے خلاف پر چہ درج کرا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نستہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دس سالہ بچہ نفیس اللہ ولد اسرا ر اللہ ہوائی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ مقتو ل کی والدہ مسماة سید بہا زوجہ محمد اسراردلہا انعام اللہ ولد رئیس خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ۔