آل پاکستان مائنارٹیزالائینس نے زونل آفس خیبر پختونخواپشاورکا افتتاح کر دیا

بدھ جون 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) آل پاکستان مائنارٹیزالائینس نے گزشتہ روزاپنے زونل آفس خیبر پختونخواپشاورکا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں APMA کے چیئرمین ڈاکٹر پال بھٹی اور دیگر مذہبی قیادت، بشپ ہمفری سرفراز پیٹر ، فادر پرویز ایمینول، فادر جیکب جوزف ڈوگرا، فادراینتھونی الیاس اور AMPA کے ورکرز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر پال بھٹی اور دیگر مذہبی قیادت نے حاضرین کو دفتر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آفس مائنارٹیزاور دیگر مذاہب سے ہم آہنگی میں قلیدی کردار ادا کرے گا۔ آخر میںملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :