الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئی262امیدواروں میں 77امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیدئے جبکہ185امیدواروں کی کاغذات مستردکردئے

بدھ 20 جون 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئی262امیدواروں میں 77امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیدئے جبکہ185امیدواروں کی کاغذات مستردکردئے اسی طرح غیر مسلموں کیلئی73امیدوارو ں میں20امیدواروں کے کاغذات درست جبکہ53امیدواروں کی کاغذات مسترد کردئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قومی اسمبلی کیلئی88خواتین امیدواروں میں35امیدواروں کے کاغذات درست جبکہ 53امیدواروں کے کاغذات مسترد کردے گئے۔