لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران11ہزار مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں

ترجمان ہسپتال

بدھ جون 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) صوبے کے سب سے بڑے تدریسی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران11ہزار مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے عیدسے پہلے ہی چھٹیوں کیلئے ضروری انتظامات کئے تھے جس کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو عید کی چھٹیوں میں بھی ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی گئیں بیان کے مطابق عید کی چھٹیوں میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاوہ روڈ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بھی ایمرجنسی میں بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر حامد شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ ایمرجنسی میں اضافی ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھیں جس کی وجہ سے مریضوں اور زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں انھوں نے کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی ایمرجنسی میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی سٹاف چوبیس گھنٹے الرٹ رہتاہے انھوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ہسپتال آنے والوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ایک بڑی کامیابی ہے ایمرجنسی سٹاف نے عید کی چھٹیوں کے دوران بلاشبہ بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :