خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں

قبضے میں لی گئی تین ہزار کلوگرام غیرمعیاری اشیائے خوردنوش ہزارخوانی کے مقام پر تلف کردیں

بدھ 20 جون 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مختلف کاروائیوں کے دوران قبضے میں لی گئی تین ہزار کلوگرام غیرمعیاری اشیائے خوردنوش ہزارخوانی کے مقام پر تلف کردیں ۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق کے پی فوڈ اتھارٹی نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران مختلف کاروائیوں میں پکڑی جانیوالی تین ہزار کلوگرام اشیائے خوردونوش کو بدھ کو ہزار خوانی کے مقام پر تلف کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق غیرمعیاری اشیا کو ڈبلیو ایس ایس پ کے ڈمپنگ سائٹ پر ٹھکانے لگاگیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تل کی جانیوالی اشیا میں سو کاٹن میلاد جوشی کے ساشے جبکہ پچاس بوریاں غیرمعیاری دال کے شامل ہیں۔ غیرمعیاری دال کی بوریاں جو کہ فی بوری پچاس کلوگرام وزن رکھتی تھی، کو ڈمپن سائٹ پر گھڑے میں دفن کیا گیا۔ غیرمعیاری دال کو دفنانے کے عمل میں ڈبلیوایس ایس پی کے ہیوی مشینری کی خدمات حاصل کی گئیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چمکنی میں واقع آئس کریم فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری کو ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :