غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ،آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

آٹےکی قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرپنجاب بھرمیں لاگو ہوگا،ترجمان پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 جون 2018 19:42

غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ،آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 جون 2018ء ) :غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ،آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ترجمان پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آٹےکی قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرپنجاب بھرمیں لاگوہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے جبکہ فائن میدے کی 84 کلو گرام بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

اس اضافہ کے بعد بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 735 روپے سے بڑھ کر 755 روپے جبکہ فائن میدے کی 84 کلو گرام بوری کی قیمت 3500 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گئی ہے ۔ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا جس کے باعث آٹا اور فائن میدہ کی قیمت میں اضافہ نا گزیر ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس پہلے بھی اپریل کے ماہ میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آتے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافی کہا تھا جس کے بعد آٹے کے تھیلے کی قیمت 750 روپے سے بڑھ کر 770 روپے ہو گئی تھی۔

بعد ازاں 2 روز بعد ہی فلور ملز ایسوسی ایشن نے عوامی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد آٹے کی پرانی قیمتیں بحال ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :