سرگودھا،میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے درجنوں غیر قانونی پلازوں کا انکشاف

بدھ 20 جون 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی نقشہ برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر بھر میں درجنوں غیر قانونی پلازوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے دعویٰ ہے کہ شہر میں تعمیر شدہ 80 فیصد تجارتی پلازے نقشہ برانچ سے غیر منظور شدہ اور سرکاری طور پر طے شدہ اصول و ضوابط کے مطابق نہیں ہیں۔ متعدد پلازوں میں پارکنگ برائے نام رکھی گئی ہے۔

اسی طرح بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑخوں پر غیر قانونی پارکنگ بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کارپوریشن میں اس مقصد کیلئے انفورسمنٹ انسپکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ جو اپنی ڈیوٹی صحیح طریقہ سے انجام نہیں دے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے پلازوں اور ہسپتالوں کے مالکان کارپوریشن کے اہلکاروں کو خوش کر کے سرکار کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جسکی وجہ سے کارپوریشن کی آمدن کو ہر ماہ خسارہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تمام تر صورتحال میں جہاں نقشہ ربانچ کے اہلکار ذمہ دار ہیں، وہیں کارپوریشن کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظامیہ بھی برابر کی شریک ہے جو من پسند افراد کو اپنا حصہ لے کر بڑے بڑے تجارتی پلازہ بنانے کی کھلے عام اجازت دے کر حکومت کو کروڑوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :