پنجاب میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مالی بد عنوا نیاں

محکمہ اینٹی کرپشن کا آئندہ ماہ سے بھر پور تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مالی بد عنوانیوں کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن نے آئندہ ماہ سے بھر پور تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اینٹی کرپشن کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن کو مداخلت سے روک دیا تھا۔ موجودہ حکومت کی مدت مئی کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :