پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزریونیو، ہیڈ کوارٹر، جنرل اور فنانس کے ماتحت دفتری و فیلڈ افسران و ملازمین کی تفصیلات طلب

بدھ 20 جون 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزریونیو، ہیڈ کوارٹر، جنرل اور فنانس کے ماتحت دفتری و فیلڈ افسران و ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں، گزشتہ روز حکم نامے کے ساتھ ساتھ پرفارما بھی جاری کیا گیا جس میں خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں اور عملدرآمد کیلئے افسران کو ایک ہفتہ کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :