جو لوگ مہاجر قوم کو پاکستان پر بوجھ سمجھتے ہیںان میں تاریخ کا مطالعہ اور حقیقت کو تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے،شاہد فراز

بدھ 20 جون 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکر یٹری جنرل شاہد فراز نے کہا کہ جو لوگ مہاجر قوم کو پاکستان پر بوجھ سمجھتے ہیںان میں تاریخ کا مطالعہ اور حقیقت کو تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے،ہمارے بزرگوں نے اپنے گھر بار ،مال ودولت اور جانیں قربان کرکے یہاں آباد دیگر قومیتوں کو ناصرف آزادی دلائی بلکہ ہندوبنیوں کے پاس گروی رکھی انکی جائیداوںاور دیگرجان دار اور بے جان چیزوں کو آزادی دلائی ہیں، بجائے ان قربانیوںکا اعتراف کرنے کے ہمارے لئے تضحیک آمیز جملوںکا استعمال افسوس ناک ہے۔

شاہد فراز نے گلستان جوہر سے آئے بزرگوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولادیں ہیں ہمیںاپنی وفاداری کا یقین دلانے کیلئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں ،ہماری رگ رگ اور سانسوںمیںپاکستان بستا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہد فراز نے کہا کہ چند جاگیر دار انہ سوچ کے افراد سندھ میں آباد سندھی بھائیوں کو گمراہ اور ان پر ظالمانہ تسلط برقرار رکھنے کیلئے ان میں یہ سوچ پیدا کررہے ہیں کہ سندھ کی تقسیم ملک دشمنی ہے،جبکہ ایسا ہر گز نہیں سندھ کی تقسیم انتظامی امور کی بہتری اور ملک و قوم کے استحکا م کیلئے ناگزیر ہے، جن سے ناصرف سندھ کے شہری علاقوں میں آباد تمام قومیتوں کو انکا جائز حق مل سکے گا بلکہ جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارہ ملے گا۔

شاہد فراز نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں آپکا ووٹ جنوبی سندھ صوبے کیلئے ریفرنڈم کا درجہ رکھتا ہے،اس لئے اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گھر بیٹھ کر اپنے ووٹ کو اپنے خلاف استعمال ہونے کے بجائے اپنی آنے والی نسلوں کیلئے استعمال کریں، آپ کے ووٹ کا اصل حقدار مہاجر لفظ پر الیکشن میں حصہ لینے والے ہیں ،موم بتی پر آپکی لگائی جانیوالی مہر آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہوگی۔

شاہد فراز نے کہا کہ اپنی قوم سے محبت کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ دیگر قومیتوں کو احترام نہیں ، ہم اپنی قوم کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے حقوق اور انکے جائز اختیارات کے حق کی بات کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے دیگر قومیتوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اور مراسم مثالی ہیں، جبکہ ہر قوم یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ آفاق احمد اپنی قوم سے مخلص اور وفادار ہے جوانکے سچے اور دیانتدار ہونے کی دلیل ہے۔#

متعلقہ عنوان :