کالیکی منڈی،عوام میں موت بانٹنے والے 8عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل

مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں کو استغاثہ بھجوادیاگیا

بدھ 20 جون 2018 20:00

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) عوام میں موت بانٹنے والے 8عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل،مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں کو استغاثہ بھجوادیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کھوکھر نے اپنے عملہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کلینک بنا کر عوام کو متعدد بیماریاں بانٹنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی اور ان کے کلینک سیل کردئیے مگر ان افراد نے ملی بھگت کرکے بغیر کسی اتھارٹی کی اجازت کے خود ہی اپنے کلینک کھول کر دوبارہ ڈاکٹری شروع کردی جس میں اللہ دتہ عرف ڈاکٹر اے ڈی ولد محمد بشیر موچی محلہ مظفر خان،اعجاز احمد حسن ٹائون،محمداکرم نسیم بجلی محلہ، محمد افضل سولنگی اعوان، جاویداقبال مٹھو سولنگی کھرل، انوار خطیب اللہ عبداللہ پور، حبیب اللہ صدیق ڈینٹل کلینک پنڈی بھٹیاں،عاطف شہزاد چدھڑ حسان میڈیکل سٹور کوٹ سرور شامل ہیں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوںکو استغاثہ جات بھجوائے ہیں ،ذرائع کے مطابق پولیس متعلقہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان سے مک مکا کرکے مقدمہ کے اندراج کے بعد گرفتارکرنے کی بجائے ان کو عبوری ضمانت کا وقت دے دیتی ہے جس پر عطائی ڈاکٹر کئی کئی ماہ تک عبوری ضمانت میں ہی گزار دیتے ہیں اور اسی دوران دوبارہ کلینک کھول کر کام شروع کردیتے ہیں

متعلقہ عنوان :