ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد فرخ رشید کی عید کے موقعہ پر اضافی ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش

حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان

بدھ 20 جون 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد فرخ رشید نے عید کے موقعہ پر اضافی ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اوورچارجنگ کے خلاف کاروائی کی اورسینکڑوں شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کیںاوررمضان المبارک کے دوران شاپنگ سنٹرزو دیگر تجارتی مراکز میں شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس افسران واہلکار جانفشانی اور ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے تاکہ عید کی خرید و فروخت کے لئے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہواسی دوران بڑی تعداد کو بروقت مدد فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری عید تھی جو ہم نے احسن طریقے سے منائی ہے ۔دوسری طرف ٹریفک پولیس کے ترجمان شمس گل کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے عید کے موقع پرہزاروں ون ویلرز کے خلاف کاروائی کی اور انھیں متعلقہ تھانہ میں بند کیا گیا جس کی وجہ سے اسلام آباد میں حادثات پر قابو پایا گیا ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :