اسلام آباد،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کی کا رروائی ، سیکٹر ایچ نا ئن ٹوسے اغواء ہو نے والی دو نو ں لڑ کیا ں با زیا ب ،تین ملزمان گرفتار ا

زیر استعما ل گا ڑ ی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ،ملزمان کا ریما نڈجسما نی حا صل

بدھ 20 جون 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کی کا رروائی ، سیکٹر ایچ نا ئن ٹوسے اغواء ہو نے والی دو نو ں لڑ کیا ں با زیا ب ،تین ملزمان گرفتار اور زیر استعما ل گا ڑ ی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ، ملزمان کو پیش عدالت کرکے ریما نڈجسما نی حا صل کر لیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق مدعی مقدمہ ذوالفقار مسیح نے تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کی دو بیٹیو ںکنو ل ذوالفقار بعمر قریب19سال اور کو مل ذوالفقار بعمر قریب 17سال کو اغواء کر لیاہے جس پر ایس ایچ او انڈسٹریل ایر یا محمد گلفراز نے اپنی زیر نگرانی پو لیس ٹیم تشکیل دی جس میں سب انسپکٹر منصور احمد ، لیڈ ی اے ایس آئی کر ن فرید ، عبد الر حیم کنسٹیبل شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے تکنیکی بنیا دوں پر تفتیش کے عمل کو آ گے بڑ ھا یا اور پولیس کی مختلف ٹیمو ں کو ملزمان کی گرفتار ی اور مغو یا ں کی با زیا بی کے لیے سرگو دھا ، گو جر انو الہ اور کر اچی میں چھاپے مارے اس دوران آئی نائن پولیس نے 50سے زائد افراد کو شامل تفتیش کیا پولیس نے اس اغو اء کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان عقیل عبا س ، راشد علی اور عدیل عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو نوں مغو یہ لڑ کیوں کو با زیا ب کر الیا، پولیس نے ملزمان کے زیر استعما ل گا ڑ ی نمبر LEF-2274سوزوکی آ لٹو ما ڈل 2013 کو قبضہ پولیس میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کو پیش عدالت کرکے ریما نڈجسما نی حا صل کر لیا گیا جبکہ مغو یہ لڑ کیو ں کو دا رلا مان بھجو ا یا گیا ، مز ید تفتیش جا ر ی ہے ، انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ با د جا ن محمد اور ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :