مخالفین چاہے سیکڑوں اتحاد بنا لیں ، پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،غوث بخش میرانی

بدھ 20 جون 2018 20:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی سٹی ورکرز کے رہنما غوث بخش میرانی نے کہا ہے مخالفین چاہے سیکڑوں اتحاد بنا لیں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام نامزد امیدوار ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی پی پی عوامی جماعت ہے اور عوام کو اس سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی سٹی ورکرز کیمنعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں،ناصر بھائی ، لیاقت عباسی و دیگر سنئیر کارکنان نے شرکت کی اور پی پی کے شہید قائدین کا فکر و فلسفہ گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا اجلاس متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کے پی پی سٹی ورکرز کی جانب سے انتخابات میں پی پی امیدواروں کی کامیابی کے سلسلے ہر یوسیز میں کارنر میٹینگ منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا پی پی مخالف اتحاد اپنی سازشوں میں کسی صورت کامیابی حاصل نہیں کر سکے گی اور انشائ اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو عبرتناک شکست دینگے۔