Live Updates

الیکشن کمیشن کی جانب سے سکھرہائی کورٹ میں اپیل ٹربیونل قائم

بدھ 20 جون 2018 20:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے سکھرہائی کورٹ میں اپیل ٹربیونل قائم کر دیا گیا ہے پہلے روز ہی نامزدگی فارم مسترد ہونے والے امیدوار وں نے جسٹس فہیم احمد صدیقی کی عدالت میں اپیل دائرکرانے شروع کر دی ہے واضع رہے کہ 20 قومی اسمبلی کی نشتوں،این اے 196 سے این اے 217 تک کی درخواستیں اپیل ٹربیونل میں جمع کرائی جاسکیں گی،صوبائی اسمبلی کی 46 نشتوں،پی ایس 1 سے پی ایس 46 تک کی اپیل سندھ ہائی میں قائم اپیل ٹربیونل میں جمع کی جاسکیں گی اپیل دائر کرانے والی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کے گوہر خان کھوسہ ، ایڈوکیٹ علی و دیگر امیدوار شامل ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات