سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس کوشش کر رہی ہے، امجد شیخ

پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار وں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی،ایس ایس پی سکھر

بدھ 20 جون 2018 20:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس کوشش کر رہی ہے اور اس کام میں نجی فلاحی اداروں کا تعاون قابلستائش ہے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار وں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی فلاحی اداروں کی جانب سے شہداء پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے چیئرمین اصلا ح الدین شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اشرف میمن ، یوتھ ونگ کے عبدالرحمن شیخ ، ارشاد انصاری ، محمد نوید انصاری ، مستقیم قریشی و دیگر موجود تھے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو پولیس ، و دیگر سیکورٹی فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ پیش کیا جس کو ایس ایس پی امجد شیخ نے قبول کرتے ہوئے وفد کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

وفد نے ایس ایس پی سکھر امجدشیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کا امن و امان کے قیام میں اہم کردار رہا ہے اور شہدا ء کے ورثاء کیساتھ ایسی تقریبات منعقد کر کے ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کر کے عوام اپنا کردار ادا کر یگی چیئرمین اصلاح الدین شیخ کے مطابق شہداء پولیس ، فوج و دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب آئندہ جمعہ کو منعقد کی جائیگی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی اور شہداء کے ورثاء سے رابطے کر کے انہیں تقریب میں شرکت کے دعوت نامے میں جاری کرنے کا عمل جاری ہے ۔