دریاخان ،پڑوسی کے گھر جوتی پھینکنے کی شکایت پر پانچ افراد نے کلہاڑی اور ڈنڈے سوٹوں کے وار سے باپ بیٹے کوزخمی کردیا

بدھ جون 20:10

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) پڑوسی کے گھر جوتی پھینکنے کی شکایت پر پانچ افراد نے کلہاڑی اور ڈنڈے سوٹوں کے وار سے باپ بیٹے کوزخمی کردیاتفصیلات کے مطابق دربارپیر بڈھایا سلطان کے متولی شیخ محمدنواز نے تھانہ سٹی پولیس کو بیان دیا کہ ان کے گھر معروف عالم دین علامہ حمید اللہ سرسی مہمان آئے ہوئے تھے کہ پڑوسی محمد حنیف نے ان کے گھر جوتی پھینکی جو مہمان کو لگی بعد میں سوٹی پھینکی گئی جو گھر میں موجود میرے بیٹے ناصر عباس کو لگی جس کی شکایت لیکر ان کے ہاں گیا تو محمدحنیف ، ساجد ، شفیق، غلام جیلانی،لطیف نے حملہ کردیا اور کلہاڑی ،ڈنڈے سوٹوں کے وار سے مجھے اور میرے بیٹے کو زخمی کیا تھانہ سٹی پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :