سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونیوالی مفرور268خواتین لیکچرارکیخلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری

بدھ 20 جون 2018 20:10

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونیوالی مفرور268خواتین لیکچرارکیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ،تفصیلات کے مطابق سابق پنجاب حکومت کے دور میںسرگودہا ڈویژن سمیت صوبہ بھر میںبھرتی کی گئی 268خواتین لیکچرارجو مختلف سرکاری تعلیمی کالجز میں تعینا ت کی گئی تھیں جو اپنی ڈیوٹیوں کی بجائے گھر بیٹھی مفت کی تنخواہیں وصول کررہی ہیں جن میں فزکس،کیمسٹری ،کامرس ، انگلش، بیالوجی ،فزالوجی ،پولیٹیکل سائنس ،ایجوکیشن،ہیلتھ اینڈ فزیکل،اکنامکس،میتھ اور اسلامیات کی لیکچرار شامل ہیں جن کیخلاف پنجاب ایمپلائز،ایفیشنسی ڈسپلن اور احتساب ایکٹ 2006 کے تحت کاروائی کرنے کے لیے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کو زیر دفعہ 7(B) سیکشن ،5(1)(B) ،پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی مگر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدائت پر ان مفرورخواتین لیکچرارکو ملازمت پر حاضرنہ ہونے کے متعلق نوٹس جاری کیے گئے،مگر یہ خواتین لیکچرار ذاتی شنوائی میں بھی اپنا دفاع ثابت نہ کر سکی جس پر ان کیخلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 10(2) کے تحت ملازمت سے بر طرف کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان مفرورخواتین لیکچرار کا تعلق اہم سیاسی ،بیورو کریسی خاندانوں سے ہے جو عرصہ درازسے ملازمت کی بجائے صرف تنخواہیں ہی وصول کررہی ہیںذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت بیورو کریسی نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے اور نیب سے بچنے کے لیے ٹیکنیکل طریقے سے خود ہء کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :