سرگودھا شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے چند روز قبل لگائی جانیوالی اکثر سٹریٹ لائٹس خراب ہو گئیں

بدھ جون 20:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) کروڑوں روپے کی لاگت سے چند روز قبل لگائی جانیوالی سٹریٹ لائٹس اکثر مقامات پر خراب ہوکر بند ہونے لگی ہیں جس کی وجہ سے گلیاں‘ سڑکیں اور محلے اندھیروں میں ڈوبنے لگے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹ لگائی گئی جو چند روز ہی چل سکی جن میں سے اکثر خراب ہوکر بند ہونا شروع ہوگئی ہیں شہریوں نے نیب اور اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کروڑوں روپے کی لگائی جانیوالی ان لائٹس کی تحقیقات کریں کہ یہ نصب ہونے کے چند روز بعد ہی خراب کیوں ہونا شروع ہوگئی ہیں تاکہ اس میں پائی جانیوالی مبینہ کرپشن سامنے آسکے شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر سٹریٹ لائٹس کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے بھی بند پڑی ہیں سٹریٹ لائٹس تو لگا دی گئیں مگر عملی طور پر ان کی دیکھ بھال کیلئے کوئی بھی نظام وضع نہیں ہے جس کی وجہ سے لائٹس خراب ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :