میو ہسپتال کے توسیع پراجیکٹس کیلئے صوبے کے چیف آرکیٹکٹ کی مدد سے ماسٹر پلان بنایا جائے گا‘ذرائع

بے ہنگم منصوبوں کی بجائے ماسٹر پلان کے مطابق توسیعی پراجیکٹس بنیں گے‘ ماسٹر پلان میں وسیع پارکنگ، گرین ایریا کے وسیع انتظام سے متعلق تجاویز بھی شامل ہونگی

بدھ 20 جون 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) میو ہسپتال کے توسیع پراجیکٹس کیلئے صوبے کے چیف آرکیٹکٹ کی مدد سے ماسٹر پلان بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ بے ہنگم منصوبوں کی بجائے ماسٹر پلان کے مطابق توسیعی پراجیکٹس بنیں گے۔ ماسٹر پلان میں وسیع پارکنگ، گرین ایریا کے وسیع انتظام سے متعلق تجاویز بھی شامل ہونگی۔

(جاری ہے)

کسی ٹھوس پلاننگ کے بغیر تعمیرات کی وجہ سے میوہسپتال کے مختلف حصوں کا باہمی رابطہ تک موجود نہیں ہے جس سے علاج معالجے کے حصول کیلئے آنے والے مریضوں کو آسانی کے بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ذرائع کے مطابق مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کیلئے طویل مسافت طے کر کے جانا پڑتی ہے۔

ان مسائل کو دور کرنے کیلئے ہسپتال کے ماسٹر پلان کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں ہسپتال کی موجودہ عمارتوں کے نقشے بھی شامل ہوں گے۔ مستقبل میں ہسپتال کا کوئی بھی توسیعی منصوبہ صرف ماسٹر پلان کے مطابق ہی تعمیر ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :