شیخوپورہ ،فروق آباد میں حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی

بوہڑ باٹہہ میں سسرالیوں نے نوشین بی بی کو قتل کر کے نعش کیو بی لنک نہرمیں بہا دی پولیس نے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا

بدھ جون 20:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) فروق آباد میں حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی تھانہ صدر کے علاقے بوہڑ باٹہہ میں سسرالیوں نے نوشین بی بی کو قتل کر کے نعش کیو بی لنک نہرمیں بہا دی پولیس نے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر خاتون کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے شیخوپورہ منتقل کر دی لواحقین کے مطابق نوشین بی بی کی شادی تین ماہ قبل ماموں کے گھر ہوئی جہیز کے تنازعہ پر مذکورہ ملزمان نے خاتون کو بے دردی سے قتل کر کے نعش نہر میں بہادی تھی ورثا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کر دیا-