Live Updates

مردان نوشہرہ روڈ اور رنگ روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم کے دوران درجنوں سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے

بدھ 20 جون 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے مردان نوشہرہ روڈ اور رنگ روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم کے دوران درجنوں سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ اور این 45 نوشہرہ روڈ پر جگہ جگہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤمیں خلل پڑتا تھاجس پر آج اے سی مردان عمران خان نے ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ خصوصی مہم کے دوران تمام سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :