ایف سی بلوچستان نے چمن میں پاک افغان سرحد عبور کر نے والے دو افغانی فوجیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانی حکام کے حوالے کردیا،آئی ایس پی آر

بدھ جون 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) ایف سی بلوچستان نے چمن میں پاک افغان سرحد عبور کر نے والے دو افغانی فوجیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانی حکام کے حوالے کردیا ،،آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی اور افغان بارڈ پولیس کے دو اہلکار ہدایت اللہ اور لطیف اللہ خان سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوگئے تھے جنہیں ایف سی بلوچستان نے گرفتار کرلیا تھا تاہم ایف سی حکام نے انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگا لی کی بنیاد پر دونوں اہلکار کو پاک افغان سرحد چمن پر افغانی حکام کے حوالے کردیا ۔