مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف کا مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 20 جون 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار،میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انکی وفات سے پاکستان میں مزاح نگاری کاایک سنہرا باب ختم.ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مشتاق یوسفی نے مزاح نگاری کو ایک نئی جدت اور پہچان دی،ان کا مزاح سادہ اورعام فہم زبان میں حقیقت کے قریب ہوتا تھا۔مشتاق یوسفی معاشرہ کو ہنسانے والے ایک خوبصورت انسان تھے۔ان کا مزاح سبق آموز تھا جو آنے والی نسلوں کے لئے قابل تقلید ہو گا، شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :