نگران صوبائی وزیر میاں نعمان کبیر سے چیئر مین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

محنت کش صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا‘صوبائی وزیر

بدھ 20 جون 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر میاں نعمان کبیر سے چیئر مین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی کی قیادت میں صنعت کاروں کے وفد نے ملاقات کی اور میاں نعمان کبیر کو صوبائی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انڈسٹریل ایریا کی بہتری کیلئے شاندار خدمات پر نگران وزیر اعلیٰ اور نگران صوبائی وزیر کو صنعت کاروں کا خراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر صنعت انجم نثار اور وزیر ماحولیات سعید اللہ بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر میان نعمان کبیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش صنعتی ترقی کے عمل میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت کے ورکز کے تمام جائز مسائل حل کریں گے۔

انڈسٹریل سٹیٹ میں ماحولیات صفائی اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈسپینسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ڈسپنسری میں گائنی کا شعبہ قائم کیا جائے گا اور یہاں طبی سہولتوںکو بہتر بنایا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے ورکز کے ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی حل کریں گے اور اپنی آئینی مدت کے دوران محنت کشوں کی فلاح کے لیے جو کر سکے کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح کیلئے دردل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے ڈی جی سوشل سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے سوشل سیکورٹی سے متعلقہ مسائل فوری حل کیے جائیں ۔انہونے کہا کہ آپ کی حکومت ہے او ر یہ حکومت صنعت کاروں اور محنت کشو ں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔چیئر مین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل سے آگاہ کیا اور ملاقات میں ورکرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجاویزاو ر اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزراء نے وفد کو قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میںماحولیات ، صفائی اور واسا سے متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی۔آپ نے انڈسٹریل ایریا کو ماڈل بنایا تھا۔ وفد کے اراکین کا میاں نعمان کبیر کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد میں وائس چیئر مین ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔