جامعہ اشرفیہ نے لاہورکے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا

حج تربیتی پروگراموں سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مفتی محمد زکریا ،مفتی عبد الحنان اور دیگر علماء خطاب کرینگے

بدھ جون 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور نے حسب سابق عازمین حج کیلئے سالانہ تربیتی پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت آج 21جون بروز جمعرات صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں پہلاحج تربیتی پروگرام منعقد ہو گاجبکہ 24جون سے لیکر 5اگست تک ہر اتوار کو جامعہ اشرفیہ لاہورمیں ہی صبح 10بجے سے شام 4بجے تک حج تربیتی پروگرام منعقد ہوںگے اسکے علاوہ لاہور کے مندرجہ ذیل مختلف مقامات پر بھی جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرا م منعقد ہوں گے اس سلسلہ میں 23جون بروز ہفتہ کوجامع مسجد ایل -او-ایس فیروز پور روڈ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،23جون بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد مکی شاہ کمال روڈ مغل پورہ میں بھی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،29جون بروز جمعة المبارک مدرسةالقباء نزد سوک سینٹر میاں پلازہ جوہر ٹاؤن میںبعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،30جون بروز ہفتہ جامع مسجد حنفیہ سعدی روڈ اسلام پورہ ،کرشن نگر نزد بابا گراؤنڈمیں بعد نماز مغرب تا 11بجے ،30جون بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد فاضل 1.5کلومیٹر،کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،3جولائی بروز منگل جامعة الازھر نزد راوی فلور ملز ،بند روڈ بادامی باغ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،7جولائی بروز ہفتہ کو جامع مسجد شیخہ سالم ماڈل ٹاؤن لنک روڈ میں صبح 10بجے تا نماز عصر ،7جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد زبیرGبلاک گلشن راوی میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے،7جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد خالد کیولری گراؤنڈلاہور کینٹ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ، 7جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد ویلنشیا ٹاؤن میں بھی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،13جولائی بروز جمعة المبارک جامعہ عبد اللہ بن عمرؓ،ادارہ علم و عمل 23کلومیٹر فیروز پور روڈ گجومتہ نزد کاہنہ نو میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،14جولائی بروز ہفتہ کو جامع مسجد Eبلاک ماڈل ٹاؤن میں صبح 10بجے تا نماز عصر ،14جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد بیت المکرم رواز گارڈن میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،14جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد رحمة للعالمین مدرسة الحرمین ،نذیر پارک غازی روڈ ڈیفنس لاہور میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،14جولائی بروز ہفتہ کو ہی اقراء روضة الاطفال ٹرسٹ D-177 آرکیٹیکٹ سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں بھی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،21جولائی بروز ہفتہ کو دارالعلوم مدنیہ رسول پارک Hبلاک سبزہ زار سکیم ملتان روڈ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے،21جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامع مسجد ہاجرہ یعقوب ،اقراء روضة الاطفال ٹرسٹ 17کلومیٹر ،فیروز پور روڈ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،21جولائی بروز ہفتہ کو ہی جامعة الراشدین والراشدات ،نبی پارک راوی روڈ میں بھی بعد نماز مغرب تا رات 11بجے ،28جولائی بروز ہفتہ جامع مسجد مہابت خان پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں بعد نماز مغرب تا رات 11بجے حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مفتی محمد زکریا ،مفتی عبد الحنان ،مولانا احمد عمر ، مولانا کفیل خان اور دیگر علماء عازمین حج سے خطاب کریں گے حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہو گا

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :