پرانا راوی پل ‘کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچی برآمد

بدھ 20 جون 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت میں پرانا راوی پل کے قریب کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچی برآمد ہوئی ہے جسے میاں منشی ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پرانا راوی پل کے قریب کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچی کے رونے کی آواز سن کر مقامی لوگوںنے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی جس پر ریسکیو اہلکاروںنے موقع پر پہنچ کر بچی کو کچرے کے ڈھیر سے اٹھا کر قریبی میاں منشی ہسپتال منتقل کردیا ۔