ایف سی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2افغان سپاہیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا

بدھ جون 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) ایف سی بلوچستان نے 2افغان سپاہیوں حیات اللہ اور لطیف اللہ کو چمن پر افغان حکام کے حوالے کردیا، افغان سپاہیوں کو پاکستانی سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، اور ان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے 2افغان سپاہیوں حیات اللہ اور لطیف اللہ کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا، افغان سپاہیوں کو پاکستانی سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، اور ان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھجوایا گیا۔